ڈائریکٹریز پر بھیجنا
انٹریٹ پر موجود ڈائریکٹریز کسی بھی ویب سائٹ کی رینکنگ بڑھانے میں بہت کارآمد ثابت ہوتی ہیں۔ لہذا آپ بھی اپنی ویب سائٹ کو مختلف ڈائریکٹریز میں شامل کریں۔
قابل ذکر ڈائریکٹریز میں Dmonz اور Yahoo! Directory بہترین نتائج دیتی ہیں۔ اس کے علاوہ اپنی سائٹ کو ہائی رینک ڈائریکٹریز پر سبمٹ کریں۔ کم از کم ڈائریکٹر کا پیج رینک 1 اور زیادہ سے زیادہ 6 ہونا چاہیے اس سے آپکی ویب سائٹ کی رینکنگ پر اچھا اثر پڑے گا۔
ڈائریکٹری پر بھیجنے سے پہلے اس بات کا خیال رکھیں کے آپ کے ویب سائٹ کا لنک آپ کے Keyword کے الفاظ سے لنک ہو۔مثلا آپ چاہتے ہیں کے اگر کوئی گوگل سرچ میں لکھےurdu seo training تو آپ کی ویب سائٹ پہلے نمبر پر آئے تو آپ کو چاہے کے ڈائریکٹری میں بھیجتے وقت ٹائٹل میں urdu seo training اور یو آر ایل میں اپنی ویب سائٹ کا یو آر ایل لکھیں۔
کم از کم دو سو سے پانچ سو تک ڈائریکٹریز پر اپنی ویب سائٹ کو بھیجیں تو آپ کی ویب سائٹ اچھی رینکنگ کی حامل ہوسکتی ہے۔ چونکہ ڈائریکٹریز پر بھیجنا کوئی آسان کام نہیں لیکن اگر کسی سوفٹ ویئر کی مدد سے آپ یہ کام کریں تو آپ کا کافی وقت اور محنت بچ سکتی ہے۔ ڈائریکٹریز پر بھیجنے والے اکثر سوفٹ ویئرز فری نہیں جو فری ہیں وہ کام کے نہیں۔ لہذا آپ کی آسانی کیلئے ہم ایک کار آمد سوفٹ ویئر آپ کے بتاتے ہیں جو کہ کار آمد بھی اور فری بھی ہے
اس سوفٹ ویئر کی مدد سے آپ اپنی ویب سائٹ کو انتہائی کم وقت میں مختلف ڈائریکٹریز پر بھیج سکتے ہیں۔ چونکہ ڈائریکٹری پر بھیجنے کیلئے ہر ڈائریکٹری پر موجود فارم پر کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے آپ کا کافی ٹائم لگ جاتا ہے۔ اس سوفٹ ویئر کی مدد سے آپ ایک دفعہ فارم کو فل کرتے ہیں اس کے بعد آٹومیٹک ہر ویب سائٹ پر فارم خود بخودپر ہوجاتے ہیں۔ ہاں آپ کو صرف Verification کوڈ ڈال کر Submit کا بٹن دبانا ہوتا ہے جو کہ آپ کے کافی ٹائم کو بچانے میں مدد گار ثابت ہوگا نیز کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ ڈائریکٹریز پر آپ اپنی ویب سائٹ کو بھیج سکتے ہیں۔
یاد رہے کے اچھی رینکنگ کیلئے آپ کی ویب سائٹ کا لنک کم از کم 500 ڈائریکٹریز پر ہونا لازمی ہے۔ نیز یہ لازمی نہیں کے آپ ایک ہی دن میں 500 ڈائریکٹریز پر بھیجیں بلکہ روزانہ 10 سے 20 ڈائریکٹریز پر بھیجیں تو ایک مہینے میں آپ کا کام مکمل ہوسکتا ہے۔
فری ڈائریکٹری سبمٹرسوفٹ ویئر ڈائون لوڈ کرنے کیلئے ادھر کلک کریں۔


